ابنا: امریکی حکومت کے بھیانک راز فاش کرنے والےسی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کی جانب سے20 ممالک سے سیاسی پناہ دینےکی درخواست پرآیسلینڈ نے مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے۔پرس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آیسلینڈ کی پروگریسیوپارٹی نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں ایک درخواست دی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن کو فوری طور پر سیاسی پناہ دی جائے۔ اس درخواست کی بائیں بازو کی گرین جماعت اوروائٹسٹ پارٹی نے بھی حمایت کی ہے۔امریکی سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے اخبار گارڈین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان ممالک میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اسے آزادی دے اور آیسلینڈ بھی انہی ممالک میں سے ہے۔واضح رہے کہ ویکی لیکس سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن نے 20ممالک میں سیاسی پناہ دینے کی درخواست کی ہے ۔ اسنوڈن نے امریکہ کے خفیہ اور بھیانک جرائم کا پردہ فاش کیاہے جس سے امریکہ کو عالمی سطح پر سخت بدنامی اور ندامت کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437122
امریکی حکومت کے بھیانک راز فاش کرنے والےسی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کی جانب سے20 ممالک سے سیاسی پناہ دینےکی درخواست پرآیسلینڈ نے مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے۔